بین الاقوامی

سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرناہوگا، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سی آئی سی اے کے ساتویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ اس وقت سلامتی کو یقینی بنانا، ترقی کو فروغ دینا، تعاون کا حصول اور جیت کے نتائج حاصل کرنا اکثریتی ممالک کی فوری خواہشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی سی اے اس سلسلے میں ایک منفرد کردار ادا کر سکتا ہے، مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیائی کمیونٹی کی تعمیر کر سکتا ہے اور جیت جیت تعاون کے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ سب سے پہلے ، ہمیں پرامن بقائے باہمی کو برقرار رکھنا چاہیے اور مشترکہ سلامتی حاصل کرنی چاہیے ۔ ایشیائی سلامتی کا تصور قائم کرنا ،گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کو نافذ کرنا اور ایشیا میں طویل مدتی امن و استحکام حاصل کرنا ضروری ہے ۔
دوسرا یہ کہ مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر اور خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو شاہراہ ریشم کے جذبے کو آگے بڑھانا ، روایتی شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنا اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔
تیسرا یہ کہ مختلف تہذیبوں کے احترام ، تبادلے اور باہمی سیکھ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ بنیادی طور پر امن، تعاون، رواداری اور انضمام کے ساتھ ایشیائی اقدار کو فروغ دینا ضروری ہے ۔
چوتھا یہ کہ کثیرالجہتی پر عمل کیا جائے اور مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کی جائے۔ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرنا ، تسلط اور بالادستی کی سیاست کو مسترد کرنا ، کثیرالجہتی پر قائم رہنا ، جیت جیت تعاون کو آگے بڑھانا اور کثیر قطبی اور عالمی سطح پر فائدہ مند اور جامع اقتصادی عالمگیریت کے ساتھ ایک مساوی اور منظم دنیا کی وکالت کرنا ضروری ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker