بین الاقوامی

یورپی یونین حقائق کے بغیر چین پر الزام تراشی بند کرے:چین کی وزارت خارجہ

بیجنگ:یورپی یونین کی کونسل نے گزشتہ روز پابندیوں کے ایک نئے دور کا اعلان کیا جس میں پہلی مرتبہ چینی کمپنیوں کے خلاف سفری پابندی اور اثاثے منجمد کرنا بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے 17 دسمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین کو حقائق کے بغیر چین پر الزام تراشی بند کرنی چاہیئے۔
لین جیئن نے کہا کہ چین یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں پر غیر معقول پابندیوں پر شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین ہمیشہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے، اور چین نے کبھی بھی تنازع کے فریقین کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد کو سختی سے کنٹرول کیا، اور ڈرونز پر برآمدی کنٹرول کے چین کے اقدامات دنیا میں سب سے زیادہ سخت ہیں۔لین جیئن نے اس بات پر زور دیا کہ چینی اور روسی کاروباری اداروں کے مابین معمول کے تبادلے اور تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker