بیجنگ:حال ہی میں، غیر ملکی سوشل پلیٹ فارمز پر چین کے سفر کے بارے میں تصاویر اور ویڈیوز بہت مقبول ہوئی ہیں،غیر ملکی سوشل میڈیا پر ایک جملہ بہت مقبول ہو گیا ہے کہ جمعہ کو کام کر کے چین جائیں ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے 17 دسمبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بہت سے غیر ملکی دوستوں نے چین کے جدید شہروں کی خوشحالی اور عام لوگوں کی روز مرہ زندگی کو اپنے لینس کے ذریعے دکھایا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار جب کہ کچھ دوبارہ چین کا دورہ کرنے والے افراد بھی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم چین کے تاریخی و ثقافتی ورثے ، قدرتی خوبصورتی، جدید ٹیکنالوجی اور شہری زندگی کا بہتر مشاہدہ کرنے کے لئے تمام غیر ملکی دوستوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔