
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، طالبان نے وہاں قبضہ کیا ہوا ہے۔
شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ سے اس ایوان میں ایسا لگ رہا تھا کہ سوتنیں لڑ رہی ہیں، ہر وقت اسمبلی میں طعنے اور تنقید جاری رہی۔انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی زبان بھی آگ اگلتی ہے ۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے، مذاکرات تب تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک مل کر نہ بیٹھیں۔