بین الاقوامیٹاپ سٹوری

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، دیرالبلح کے میئر سمیت مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے مزید 70 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، غزہ میں اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیرالبلح کے میئر سمیت مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں فلسطین کے بعد لبنان اور شام پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ اور پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے اور ساتھ ہی حکومت برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی اسرائیل نے غزہ کے علاقے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں سمیت 33 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جبکہ حملے میں 50 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔

گزشتہ سال سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker