پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (آئی پی ایس )تاجکستان کے وزیر توانائی دلیر جمعہ نے کہاہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری کیلئے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے، پاکستان کے ساتھ تجارت،توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، کاسا 1000 منصوبہ خطے میں توانائی کے حوالے سے انتہائی اہم منصوبہ ہے، پاکستان اور تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو مختلف شعبوں میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی و نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ تاجکستان کے وزیر توانائی دلیر جمعہ اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، دلیر جمعہ کی قیادت میں تاجکستان کے توانائی کے شعبے میں ترقی انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اور تاجکستان ای سی او کے فعال رکن ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پر عزم ہیں۔

عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے وزیر توانائی دلیر جمعہ نے کہا کہ شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر عاطف اکرام شیخ سمیت پوری پاکستانی قوم کے مشکور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط پارٹنرشپ کے قیام کے خواہاں ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری کیلئے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت،توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، کاسا 1000 منصوبہ خطے میں توانائی کے حوالے سے انتہائی اہم منصوبہ ہے، پاکستان اور تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو مختلف شعبوں میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker