بین الاقوامی

آج کی دنیا تنازعات کا شکار ، امن اور ترقی تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہش ہے،چینی صدر


بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے "امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم 2024 کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اپنے قیام کے بعد سے گزشتہ دس سالوں سے زائد عرصے سےامپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم نے کثیر الجہتی پر گامزن رہتے ہوئے عالمی حکمرانی پر تبادلے، چینی منصوبے کو شیئر کرنے اور چین اور دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان تبادلہ خیال کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا تنازعات کا شکار ہے۔ امن اور ترقی تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر دنیا کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے انصاف، عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون، اور انسانی تہذیب کی نئی ترقی کے لئے رواداری اور باہمی سیکھنے پر عمل کرنے کا خواہاں ہے۔اسی دن "امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم2024 میڈرڈ اسپین میں شروع ہوا اور اس کا موضوع ہے "مشترکہ کوشش، مشترکہ مستقبل”۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker