بین الاقوامی

یون سوک یول کا مواخذہ ہی اس وقت واحد راستہ ہے، جنوبی کوریا کی حکمراں جماعت کے رہنما


جنوبی کوریا کی حکمراں جماعت کے رہنما ہان ڈونگ ہون نے کہا کہ صدر یون سوک یول نے تصدیق کی ہے کہ ان کا جلد عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یون سوک یول کا مواخذہ ہی اس وقت واحد راستہ ہے۔
ہان ڈونگ ہون نے کہا کہ صدر سمیت مارشل لاء میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور یون سوک یول کے لئے فوری طور پر ریاستی امور چلانے کا اختیار ختم کرنا چاہیے جس میں فوج کی کمان کا حق بھی شامل ہے۔ ہان ڈونگ ہون نے مزید کہا کہ وہ مواخذے کی تحریک کے حق میں ووٹ دیں گے اور حکمراں جماعت کے قانون سازوں کو اپنے ضمیر کے مطابق مواخذے کی تحریک پر ووٹ دینا چاہیے۔ اسی دن جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ "ایمرجنسی مارشل لاء” کوئی "شہری بدامنی” ہے اور ایک بار پھر حزب اختلاف کی جماعتوں کو قومی اسمبلی کو یرغمال بنانے اور سرکاری اہلکاروں کے مواخذے کے اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker