کھیل

یواے ای کی لیگ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز


دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 3 کے تمام 34 میچوں کی ٹکٹیں اب لیگ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ٹکٹ یواے ای بھر کے تمام 15 ورجن میگا اسٹورز پر بھی دستیاب ہوں گے –


سیزن 3 کا آغاز دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم (ڈی آئی ایس) میں ہفتہ 11 جنوری 2025 کو ہوگا۔
ٹکٹوں کی فروخت باضابطہ طور پر شروع ہونے کے بعد شائقین اب اپنی نشستیں محفوظ کرسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پندرہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں8 میچز کھیلے جائیں گے۔


ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں 6 سے 16 برس کی عمر کے بچے 10 درہم فی ٹکٹ سے شروع ہونے والی سستی قیمت پر میچوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، جس کا اطلاق فائنل سمیت تمام میچ کے دنوں پر ہوتا ہے۔ بالغ افراد ٹکٹ کی قیمتیں 20 درہم فی ٹکٹ سے شروع ہوتی ہیں۔ ان لوگوں کے لئے جو میچ ڈے کا بہتر تجربہ چاہتے ہیں وہ مہمان نوازی پیکیج حاصل کرسکتے ہیں جس کا 220 درہم سے شروع ہوتا ہے۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کرکٹ کارنیوال ہر عمر کے شائقین کے لئے کرکٹ، موسیقی، تفریح، کھانے اور سرگرمیوں کا بہترین امتزاج فراہم کرے گا۔ روزانہ کارنیوال (ہر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میچ ڈے) میں لائیو بینڈز، انٹرایکٹو گیمز اور مختلف قسم کے لذیذ فوڈ اسٹالز شامل ہوں گے ۔
روزانہ کی قرعہ اندازی "ایپک ڈریمز اینڈ ونز” شائقین کے لئے سیزن 3 کا ایک اور دلچسپ موقع ہے – ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں ہر میچ کے دن قرعہ اندازی کا انعقاد کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker