بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے گوکل کو جمہوریہ موریشس کا صدر بننے پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ موریشس افریقہ میں چین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
نئی صورتحال میں دونوں ممالک پر قومی احیاء کے تاریخی مشن کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کی ایک ہی جیسی ذمہ داری ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور موریشس کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج کو ایک اہم نقطہ آغاز کے طور پر دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے صدر گوکل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔