اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے۔
کراچی میں چیئرمین پاکستان علما کونسل نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مدارس دین کی خدمت کررہےہیں، مدارس کی رجسٹریشن اورنصاب کا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کرنا ہمارامطالبہ تھا، مدارس کی رجسٹریشن سےمتعلق 2019 میں معاہدہ ہوا، 2019 سے اب تک مدارس معاہدے پرکوئی اعتراض نہیں۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ 2019 سے اب تک 18ہزار600 مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے توانہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہیے۔