لاہور(آئی پی ایس) جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جے آئی ٹی نے تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
عدالت نے توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمٰن، ساجد، بلال اور فرحانہ فاروق کو بےگناہ قرار دے دیا۔
بے گناہ قرار پانے پر ملزموں کے وکلاء نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر انہیں نمٹا دیا۔
جے آئی ٹی نے تفتیش میں احسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی، سید فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید کو گناہ گار قرار دے دیا۔
عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔
لاہور: ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔