بین الاقوامی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا بحرالکاہل خطے کی ترقی پذیر معیشتوں کے لئے نمو کی پیش گوئی کم کردی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنا ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک 2024 (دسمبر ایڈیشن) جاری کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں ترقی کا رجحان مستحکم رہا ہے، لیکن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی تجارتی، مالیاتی اور امیگریشن پالیسیوں میں ممکنہ تبدیلیاں خطے میں ترقی کو متاثر کر سکتی ہیں اور افراط زر میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیا اور بحرالکاہل کی ترقی پذیر معیشتوں کی ترقی کی پیش گوئی 2024 میں 5.0 فیصد سے کم کر کے 4.9 فیصد تک جبکہ 2025 میں 4.9 فیصد سے کم کر کے 4.8 فیصدتک کر دی ہے۔ 2024 اور 2025 کے لئے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی بالترتیب 4.8 فیصد اور 4.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker