پاکستانٹاپ سٹوری

عمران خان پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔
وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 99 اور خیبرپختونخوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد، بشریٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری، قائد حزب اختلاف عمر ایوب گرفتار
ایف آئی اے میں بانیٔ پی ٹی آئی پر 7 مقدمات اور انکوائریز زیرِ التوا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیب میں بانیٔ پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل بھی زیرِ التوا ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں احتجاج سے متعلق بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker