بین الاقوامی

چین کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ،چاؤ لہ جی

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی سے 4 دسمبر کی صبح بیجنگ میں کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے ملاقات کی۔
چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی جا سکے، عملی تعاون کو گہرا کیا جا سکے، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دی جا سکے اور چین کمبوڈیا تعلقات کی نئی اور وسیع تر ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کمبوڈیا کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین۔کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہے۔ ہن سین نے کہا کہ کمبوڈیا چین کے ساتھ ہمہ جہت دوستانہ تعاون کو گہرا کرے گا اور کمبوڈیا۔چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مضبوطی سے فروغ دے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker