بین الاقوامی

جاپانی جہاز کو غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر چین کے آبی علاقے سے نکال باہر نکال دیا، چائنا کوسٹ گارڈ

بیجنگ:چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق اس جاپانی جہاز کو چین کے آبی علاقے سے نکال باہر کیا جو غیر قانونی طور پر دیاویو جزائر کے پانیوں میں داخل ہوا تھا۔
چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جن نے کہا کہ 5 دسمبر کو ایک جاپانی ماہی گیری جہاز غیر قانونی طور پر چین کے جزائر دیاو یو کی سمندری حدود میں داخل ہوا جس پر قانون کے مطابق ضروری کنٹرول کے اقدامات کیے گئے اور اسے انتباہ کے بعد باہر نکال دیا گیا .ترجمان نے کہا کہ دیاویو جزیرہ اور اس سے منسلک جزائر چین کا موروثی علاقہ ہے۔ انہوں نے جاپان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکے۔ ترجمان لیو ڈے جن نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ قومی علاقائی اقتدار اعلی اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دیاویو جزائر کے آبی علاقے میں حقوق کے تحفظ اور قانون کے نفاذ کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker