بین الاقوامی

شام اور روس کی افواج شامی باغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں: روسی عہدیدار

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق شام میں متنازع فریقوں کے لیے روسی ثالثی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر اولیگ اگناسیئس نے کہا کہ شامی فوج اور روسی ایرو اسپیس فورسز ادلب، حما اور حلب میں باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز شامی باغیوں ، اُن کے زیر قبضہ ہتھیاروں، گولہ بارود کے ڈپو، توپ خانے اور طیارہ شکن پوزیشنوں اور کنٹرول مراکز سمیت اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 320 عسکریت پسند مارے گئے اور 60 سے زیادہ فوجی تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker