اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایف بی آر محصولات پر اپنے بیان میں کہا گیا بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل نہیں کرسکا،
ٹیکس ہدف کا عدم حصول باعث تشویش ہے،
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجٹلائزیشن سے انسانی عمل دخل کو کم کیا جاسکتا ہے،
ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات کا نفاذ ضروری ہے،
ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ یا نئے ٹیکس لگانے سے ٹیکس چوری میں مزید اضافہ ہوگا،
ایف بی آر افسران کے تبادلوں سے بہتر ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مضبوط ہو،
آئی ایم ایف نے بھی نئے ٹیکس لگانے کا مطالبہ نہیں کیا۔
ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے ایف پی سی سی آئی اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔
حکومت کو تجاویز دینے کیلئے تیار ہیں،