ابوظہبی : عجمان بولٹس نے مورس ویل اسیمپ آرمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر حریف ٹیم کو سیزن کی پہلی شکست سے دوچار کر دیا۔ اینڈریز گوس کی 27 گیندوں پر ناقابل شکست 43 رنز کی اننگز کی بدولت مورس ویل اسمیپ آرمی نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ محمد نبی نے 2 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور اسمیپ آرمی کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انگلینڈ کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ایلکس ہیلز نے 17 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر عجمان بولٹس کو ہدف کا تعاقب کرنے کا موقع فراہم کیا۔ افغانستان کے اسپنرز قیس احمد اور شرف الدین اشرف کی وجہ سے مڈل آرڈر کی ناکامی کے باوجود بولٹس نے میچ جیت لیا۔ اسیمپ آرمی کے لئے نتائج میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی کیونکہ وہ اب بھی ٹیبل ٹاپ پر رہے۔