کھیل

ابوظہبی ٹی 10 میں مورس ویل اسیمپ آرمی کی کامیابی کا سلسلہ جاری

ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 میں مورس ویل اسمیپ آرمی نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ٹیم ابوظبی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ اسیمپ آرمی نے اب تک مقابلے میں ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے ایک اور فتح کے ساتھ اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔مورس ویل اسمیپ آرمی نے عمدہ آغاز کیا اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے اوپنر شرجیل خان اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی نے پہلی وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم کی۔ لیکن شرجیل خان 10 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ٹیم 9.4 اوورز میں 109 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اینڈریز گوس نے 8 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔جواب میں ابوظبی کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 رنز ہی بناسکی تاہم انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جونی بیئرسٹو نے 30 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کی کوششوں کے باوجود ٹیم ابوظبی مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور قریبی مقابلے میں میچ ہار گئی۔اسیمپ آرمی پہلے ہی 6 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ ابوظبی کی ٹیم 6 میچوں میں 3 جیت اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ اب وہ اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں ناردرن واریئرز کے خلاف کھیلے گی اور بڑے فرق سے میچ جیتنے کی کوشش کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker