اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مکمل طورپر کھل دیا گیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 دسمبرکے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکتا، افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ لاشیں اسپتالوں میں پڑی ہیں، پروپیگنڈا کرنے والے کسی ایک بندے کا نام بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے پاس کیمرے تھے، یہ ایک ویڈیودیکھا دیں، مظاہرین عزت سے واپس چلے گئے، بہتر ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مظاہرین عزت سے واپس چلے گئے، بہتر ہے، مظاہرین پولیس اہلکاروں کی جانب سےفائرنگ کی فوٹیجزدکھائیں، وفاقی کابینہ میں گزشتہ 4 دن کی صورتحال پربریف کروں گا۔