بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیلی فوج کا بیروت کے جنوبی مضافات کے باشندوں کو ایک بار پھر انخلا کا حکم

بیروت:27 نومبر کی علی الصبح اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دینے کے بعد اسرائیلی قومی دفاعی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادرعی نے دوسری بار سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع دو عمارتوں اور آس پاس کے علاقوں کے باشندوں کو جلد از جلد انخلا کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمارتیں اور آس پاس کے علاقے حزب اللہ کی بنیادی تنصیبات سے تعلق رکھتے ہیں اور اسرائیل بعد میں ان اہداف پر کار روائیاں کرے گا۔
مقامی وقت کے مطابق 26 نومبر کی شام کو اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی دن امریکی صدر بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا کہ معاہدہ مقامی وقت کے مطابق 27نومبر صبح چار بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker