بین الاقوامی

چین کاویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان

ویزہ فری مما لک کے شہر ی 30 دن کے لیے چین میں داخل ہو سکتے ہیں،، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جمعہ کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور غیر ملکی ممالک کے درمیان افراد کے تبادلے کو مزید آسان بنانے کے لئے چین نے ویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق بلغاریہ ، رومانیہ ، کروشیا ، مونٹی نیگرو ، شمالی مقدونیہ ، مالٹا ، ایسٹونیا ، لیٹویا اور جاپان کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے 30 نومبر 2024 سے 31 دسمبر 2025 تک ویزا فری پالیسی نافذ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ چین نے ویزا فری پالیسی کو مزید بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں ایکسچینج وزٹس کی بنیاد پر ویزا فری انٹری اور ویزا فری قیام کی مدت کو موجودہ 15 دن سے بڑھا کر 30 دن کرنا شامل ہے۔ 30 نومبر 2024 سے 38 ویزا فری ممالک بشمول مذکورہ 9 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کاروبار، سیاحت، رستہ داروں اور دوستوں سے ملنے کے لیے 30 دن کے لیے ویزا کے بغیر چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker