بین الاقوامی

چین میں "گلوبل ساؤتھ” تھنک ٹینکس الائنس کا قیام

بیجنگ :دوسرے "گلوبل ساؤتھ” تھنک ٹینک ڈائیلاگ کے افتتاح کے موقع پر ، کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنا سینٹرل کمیٹی کے محکمہ برائے بین الاقوامی رابطہ کی سربراہی میں "گلوبل ساؤتھ” تھنک ٹینکس الائنس چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں قائم ہوا، جس کا آغاز چائنا میڈیا گروپ ، چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز ، شنہوا اور فودان یونیورسٹی سمیت اندرون و بیرون ملک کے 200 سے زائد تھنک ٹینک اور جامعات نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔


جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینکس الائنس کا مقصد چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے روس کے شہر کازان میں برکس پلس لیڈرز ڈائیلاگ میں پیش کیے گئے اہم انیشیٹیو کو عملی جامہ پہنانا اور حکمرانی میں لوگوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ کو فروغ دینا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ 80 زبانوں میں دنیا کے آٹھ بڑے میڈیا شراکت داروں کے ساتھ "گلوبل ساؤتھ” تھنک ٹینکس الائنس کے تحقیقی نتائج کو متعارف کرائے گا۔ اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، جنوبی افریقہ اور مصر سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک اسکالرز، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں، جامعات اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں سمیت 400 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker