اسلام آباد(آئی پی ایس)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا کہ عمران خان نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں احتجاج کی کال دی ہے۔
عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی فائنل کال دی ہے، اُنہوں نے کہا ہے کہ وکلا سول سوسائٹی ، کسان ، طلبہ احتجاج کیلئے نکلیں، چوری شدہ مینڈیٹ ، ناحق گرفتار لوگوں ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیلئے نکلیں،
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وکلا سپریم کورٹ کے لیے نکلیں۔ سول سوسائٹی، کسان اور طلبہ احتجاج کے لیے نکلیں۔
انہوں نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ چوری شدہ مینڈیٹ، ناحق گرفتار لوگ، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کے لیے لوگ نکلیں۔