اسرائیلی فو ج نے کہا کہ اس نے اسی دن جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں میں توسیع کرتے ہوئے نئے علاقوں اور مسلح ٹھکانوں پر حملے کیے۔
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے کہا کہ اسرائیلی زمینی افواج نے جنوبی لبنان میں بڑی تعداد میں حزب اللہ کے ہتھیار قبضے میں لیے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں متعدد فوجی اہداف پر اور لبنان کے اندرونی علاقوں ،شام، شام اور لبنان کی سرحد پر حملے کیے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت عامہ کے بارہ نومبر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 8 اکتوبر 2023 کو لبنان- اسرائیل تنازع کے آغاز کے بعد سے لبنان میں 3287 افراد شہید اور 14222 زخمی ہوئے ہیں۔