پاکستانٹاپ سٹوری

عمر ایوب اور اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

راولپنڈی(آئی پی ایس)پولیس نے مبینہ طور پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب، رکن قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا ہے۔
عمر ایوب ،اسد قیصر ، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا ۔
زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل پولیس چوکی منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتاری سے قبل، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا وفد عدالتی احکامات کے بعد اڈیالہ جیل پہنچا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا وفد عمران خان سے احتجاج کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کے لیے آیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker