واشنگٹن پوسٹ کی 10 نومبر کی خبر کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 7 نومبر کو فون پر بات چیت ہوئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے بعد دونوں کے درمیان یہ پہلی فون کال تھی ۔ذرائع کے مطابق کال کے دوران ٹرمپ نے پیوٹن سے کہا کہ یورپ میں امریکہ کی بڑی فوجی موجودگی ہے اور ٹرمپ نے "یوکرین میں تنازعہ کو جلد از جلد حل کرنے” پر بات چیت کے لیے فالو اپ میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کی حکومت کو پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی کال سے آگاہ کر دیا گیا تھا ۔ یوکرین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں تھااور یوکرینی حکام پہلے ہی یہ جانتے تھے کہ ٹرمپ یوکرین کے مسئلے کے سفارتی حل پر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کریں گے لیکن یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کال کے حوالے سے پیشگی اطلاع کی خبروں کو جھوٹ کہا ہے تاہم روس کی جانب سے اس خبر پر اب تک کوئی جواب نہیں آیا ۔