
بیجنگ وقت کے مطابق 11 نومبر کو دن 12 بجکر 3 منٹ پر لیجیان-1 یاؤ-5 کیریئر راکٹ کو ڈونگ فنگ کمرشل ایرو اسپیس انوویشن ٹیسٹ زون سے لانچ کیا گیا اور عمان کے انٹلیجنٹ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ نمبر 1 سمیت کل 15 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا گیا ، فلائٹ ٹیسٹ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ مشن لیجیان -1 کیریئر راکٹ کی پانچویں پرواز ہے۔