پاکستانٹاپ سٹوری

چند روز تک مکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔ عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔ آئندہ چند روز تک مکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ میں خود دوں گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے۔ اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے۔ ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے عہدیدار، ممبران اسمبلی، ناظمین، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراؤنڈ پر موبلائزیشن کے لیے کام شروع کریں۔

صوابی جلسہ میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے۔ اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے۔ ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 نومبر کو صوابی جلسے میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان اسی مہینے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی فائنل کال دینے جارہے ہیں جس کے لیے قوم نے تیار رہنا ہے۔ انہوں نے جلسے میں شریک کارکنوں سے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا کہ وہ عمران خان کے ہر حکم اور فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

کارکنوں سے حلف میں مزید کہلوایا گیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران ان کا سب کچھ ضائع ہو جائے اس کے باوجود ان کا مشن عمران خان کی رہائی ہوگا۔ گنڈاپور نے کارکنوں سے عہد لیا تھا کہ وہ فائنل کال پر نکلنے کے بعد عمران خان کی رہائی تک گھروں کو واپس نہیں جائیں گے، اور حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker