بین الاقوامی

سلوواکیا کی چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کی جانب سے عائد اضافی محصولات کی سختی سے مخالفت

سلوواکیا کاروں کی فی کس پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ حال ہی میں ، سلوواکیا کے وزیر اعظم رابٹ فیزو نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کی جانب سے عائد اضافی محصولات کے حوالے سے کہا کہ سلوواکیا "اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے”۔ فیزو نے کہا کہ سلوواکیا میں نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار متعارف کروانا ضروری ہے بلکہ بیٹریوں کی پیداوار بھی لازم ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے یورپی چین کو سلوواکیا میں بیٹری کی پیداوار منتقل کرتے ہوئے دیکھ کر خوش نہیں ہیں ، لیکن یہ نہ صرف سلوواکیا بلکہ مجموعی طور پر یورپ کے لئے فائدہ مند ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker