سنگارپور /اسلام آباد (آئی پی ایس )صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ کی سنگاپور میں 38ویں کاسی کانفرنس اور ایشیا پیسیفک اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی ،دو روزہ کاسی کانفرنس11اور12نومبر کو سنگاپور میں ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بزنس نمائندوں اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود شرکت کر رہے ہیں
کانفرنس کے ایجنڈے میں ایس ایم ایز کی ترقی ،موثر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، پائیدار مستقبل کیلئے سمارٹ ایگریکلچر و دیگر شامل ،کانفرنس میں بزنس آئیڈیاز ، انٹرپرینیورشپ کے فروغ اورکاروباری شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے ،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانا فوکس ہو گا ، ایشیائی ممالک کو سرکاری اور نجی شعبوں میں اپنی شراکت داری کوبڑھانے کی اشد ضرورت ہے ،پاکستان دنیا کیلئے ایک بڑا تجارتی جبکہ ایشیائی ممالک میں کنیکٹیویٹی کیلئے اہم تجارتی راستہ ہے، کانفرنس میں شریک بزنس لیڈرز کو باہمی سطح پر کاروباری رابطوں کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔