بین الاقوامی

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اختتام پزیر ہو گئی

بیجنگ :ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای )  چین کے شہر شنگھائی میں اختتام پزیر ہو گئی۔ اس سال کی سی آئی آئی ای قومی نمائش میں پانچ براعظموں کے 77 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی۔ انٹرپرائز نمائش میں 129 ممالک اور علاقوں سے تقریباً 3500 کمپنیوں نے شرکت کی ، جس میں دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 297 شامل رہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں 400 سے زائد نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات لے کر آئیں۔ موجودہ ایکسپو میں تقریباً 50 تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں ، جن میں سے تجارت اور سرمایہ کاری میچ میکنگ اجلاس میں 260 سے زیادہ تعاون کے ارادے طے پائے ، جن کی مجموعی مالیت 9.4 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ رہی۔
اسی دوران منعقد ہونے والے ساتویں ہونگ  چھیاؤ فورم میں پہلی بار نئی توانائی کی گاڑیاں اور نئی توانائی ذخیرہ کرنے جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ، جس میں مصنوعی ذہانت ، کھپت کو اپ گریڈ کرنے ، پرائمری معیشت اور مالیاتی کھلے پن سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جنہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے وسیع توجہ ملی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker