پاکستانٹاپ سٹوری

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا، عطا تارڑ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، یہ اپنے لیڈر کی رہائی میں لگے ہوئے ہیں اوراین آر اومانگ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا۔
یوم اقبال کی مناسبت سے مزار اقبال پر حاضری کے لیے آئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آج فلسطین، غزہ کے حالات پر زیڈ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا، یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں نفرتیں پیدا گئیں، بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوں گے۔
عطا تارڑ کے مطابق پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
انہوں نے کہا معاشرے میں تقسیم اورنفرتیں پھیلانا دراصل اغیار کا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قوم کو متحد رکھا جائے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان ہے تو ہماری سیاست ہے، تحریک انصاف کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیں تو سب کچھ ہے۔
انہوں نے کہا تحریک انصاف کیلئے فلسطین کا ایشو کوئی معنی نہیں رکھتا۔
انہوں نے علامہ اقبال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں علامہ اقبال کے فلسفے کو پڑھایا جارہا ہے۔ ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ فراغ دلی کا مظاہر کیا ہے، دکھ کی بات ہے ہمارے ہاں ایک سوچ پیدا کردی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker