بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کا یو این آر ڈبلیو اے کے تحت ایک اسکول پر حملہ


اسرائیلی دفاعی افواج نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ اس دن اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی رہنمائی میں شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مسلح گروپ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں کام کرنے والے مسلح اہلکاروں پر ٹارگٹڈ حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ماضی میں مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کا ایک اسکول تھا اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکریت پسندوں نے اس عمارت کو اسرائیل اور اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیا تھا۔
دریں اثنا فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 تاریخ کو اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع کیمپ میں بے گھر افراد کے ایک اسکول پر حملہ کیا ،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker