بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے چھ نومبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو چینی شہری زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزارت خارجہ نے قونصلر پروٹیکشن ایمرجنسی میکانزم کو فعال کیا اور کراچی میں قونصل خانہ کو ہنگامی کارروائی کی ہدایت کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ زخمیوں کے علاج ،کیس کی تحقیقات اور مجرموں کی گرفتاری اور پاکستان میں چینی شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔
Related Articles
بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ اور فلپائن کی جانب سے’’ گرے زون‘‘کی حکمت عملی کی سازش
جمعرات, 26 دسمبر, 2024