پاکستانٹاپ سٹوری

آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور

کراچی : آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق سندھ اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 123 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے ایوان میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی، جن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے، ایوان میں ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر رائے شماری میں حصہ لیا۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے کھڑے ہوکر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا، جماعت اسلامی کے فاروق احمد اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے رجوع کرکے جلد از جلد سندھ میں آئینی بینچز کے قیام کا تقاضا کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے فوائد جلد سے جلد عوام کو ملنے چاہییں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker