ٹاپ سٹوریپاکستان

چیف جسٹس نے قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے بھیجے گئے ریسرچرز کو واپس بلالیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بلا لیا۔
ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔
واضح رہے کہ تینوں ریسرچرز جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا نیا سیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد یاسین گریڈ 21 میں چیف جسٹس کے سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔
سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد عارف گریڈ 20 میں چیف جسٹس کے ایگزیکٹیو آفیسر تعینات ہوئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker