کراچی (آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
جہاں 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 91 ہزار 100 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ مسلسل تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 668 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔