بین الاقوامی

امریکی جمہوریت خطرے میں ہے، امریکی سروے

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز اور امریکہ کے سینا کالج کی طرف سے مشترکہ طور پر کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق، تین چوتھائی سے زیادہ (76 فیصد) امریکی رائے دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی جمہوریت خطرے میں ہے۔ 21 فیصد رائے دہندگان نے جمہوریت کے خطرے میں ہونے کی وجہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا جبکہ 14 فیصد نےاس کی وجہ امریکی حکومت اور اس کی بدعنوانی کو قرار دیا۔ یہ سروے 20 سے 23 اکتوبر تک کیا گیا جس میں 2516 امریکی ووٹرز نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker