بین الاقوامی

امریکہ اور یورپی یونین کی چین کے خلاف اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں ،چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ

امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف تجارتی پابندیوں کے حالیہ سلسلے کے جواب میں چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے نائب سربراہ زانگ شاؤ گانگ نے 28اکتوبر کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعت کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں امریکہ اور یورپی یونین نے چین کے خلاف کچھ اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے اقدامات کئے ہیں جو یکطرفہ اقدامات ہیں اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی واضح خلاف ورزی کرتے ہیں۔ چینی کاروباری برادری اس کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

زانگ شاؤگانگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں ایپیک بزنس ایڈوائزری کونسل کے تیسرے اجلاس میں چینی اور امریکی کاروباری حلقوں کے نمائندوں نے پیش کردہ بل میں مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ سپلائی چین میں کھلے تعاون اور عدم امتیاز پر عمل کیا جانا چاہیئے ، سپلائی چین کی پالیسیوں کو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے اور اس بل کو ایپیک رہنماؤں کی رپورٹ میں شامل کیا جانا چاہیئے۔ یہ چینی اور امریکی کاروباری اداروں سمیت بین الاقوامی کاروباری برادری کی آواز کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker