پاکستان

مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور جرات مند لوگ بین الاقوامی توجہ کے طلب گار ہیں،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کشمیریوں کے 77ویں یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر کو ہندوستان نے اپنی مسلح افواج بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اتاریں،اقوام متحدہ کی بیشتر رپورٹس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
عاطف اکرام نے کہا کہ کشمیریوں پر مسلسل ڈھائے جانے والے مظالم اور کشمیر میں نوجوانوں کی ہلاکتوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور جرات مند لوگ بین الاقوامی توجہ کے طلب گار ہیں،جب تک اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا جائز حق نہیں مل جاتا اس وقت تک پاکستان ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker