بین الاقوامی

اسرائیلی وفد غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لئے 27 اکتوبر کو دوحہ جائے گا

تل ابیب(آئی پی ایس)غزہ جنگ بندی میں بڑی پیشرفت،اسرائیلی وفد غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لئے 27 اکتوبر کو دوحہ جائے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل کی انٹیلی جنس اور خفیہ سروس (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بانیا اس ماہ کی 27 تاریخ کو دوحہ جائیں گے جہاں وہ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں تمام فریق تازہ ترین پیش رفت کی روشنی میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی صدر16ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد بیجنگ واپس پہنچ گئے
بیجنگ:24 اکتوبر کی رات چینی صدر شی جن پھنگ سولہویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ واپس پہنچے ۔ کازان سے روانہ ہوتے وقت جمہوریہ تاتارستان کی انتظامیہ کے سربراہ اور روس کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ہوائی اڈے پر انہیں رخصت کیا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker