اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کے لئے خصوصی ایلچی برائے امن عمل ٹور وینس لینڈ” نے غزہ کی صورتحال پر ایک بیان جاری کیا جس میں ایک رات قبل غزہ پر اسرائیل کے ایک اور فضائی حملے کی مذمت کی گئی جس میں بیت لہیا میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے اور یہ جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔
وینس لینڈ نے کہا کہ غزہ میں ڈراؤنا خواب شدت اختیار کر رہا ہے اور اسرائیل کے مسلسل حملوں اور بگڑتے انسانی بحران کے نتیجے میں ، شمالی غزہ میں ایک خوفناک منظر سامنے آ رہا ہے جہاں لوگوں کو انسانی امداد تک رسائی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہ یہ جنگ ختم ہونی چاہیے ،حماس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں کی نقل مکانی بند ہونی چاہیے، شہری جہاں ہیں انہیں وہاں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے اور انسانی امداد بلا روک ٹوک فراہم کی جانی چاہیے۔