کھیل

ابوظہبی ٹی 10 سیزن 8 میں 14 پاکستانی کھلاڑی شریک

ابو ظہبی ٹی 10 سیزن 8 میں 14 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 10 فرنچائزز بولٹس عجمان اور یو پی نوابز کے علاوہ دیگر 8 فرنچائزز نیو یارک اسٹرائیکرز، دکن گلیڈی ایٹرز، ناردرن واریئرز، مورس ویل اسیمپ آرمی، دہلی بلز، بنگلہ ٹائیگرز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریو جیگوارز شرکت کررہی ہیں جن میں ان کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے ۔
ڈرافٹ کے مطابق آصف خان اور رومان رئیس ٹیم ابوظبی کی جانب سے کھیلیں گے ۔

دہلی بلز نے سلمان ارشاد ، دکن گلیڈیئٹرز نے عثمان طارق ، نیویارک اسٹرائیکرز نے محمد عامر اور محمد وسیم کو چنا ہے
حیدرعلی عجمان بولٹس ، روہان مصطفیٰ ، ساجد خان اور عماد وسیم مورس ویل اسمپ آرمی جبکہ محمد حسنین ، میر حمزہ اور افتخار احمد بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker