ٹاپ سٹوری

آئینی ترمیم کا معاملہ، قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ سامنے آگئی، قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا جارہا ہے۔
وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدرمملکت کوارسال کردی ہے۔ جس کے مطابق اجلاس 17 اکتوبر کو شام 4 بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے قومی اسمبلی اجلاس کی سمری تیار کر ملی گئی ہے، اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو آئینی ترمیم پربحث کا بھرپور موقع کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئینی ترمیم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے۔ جبکہ کامران مرتضی نے کہا تھا کہ 17 اکتوبر تک معاملات طے ہو جائیں گے۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ آئینی ترمیم پر ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئینی ترمیم جے یو آئی کے ہاتھ میں ہے، آئین سازی ہوگی تو صرف ہمارے مسودے پر ہوگی جے یو آئی کے مسودے کے علاوہ کسی اور آئین سازی کی اجازت نہیں دیں گے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker