ٹاپ سٹوری

ایس سی او اجلاس: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (آئی پی ایس) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس پر 3 بجکر 26 منٹ پر بھارتی ایئرفورس کے طیارے نے لینڈ کیا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
اس سے قبل ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ راشد مریدوف اسلام آباد پہنچے ہیں جن کا استقبال خالد مقبول صدیقی نے کیا جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔
اس سے قبل اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک منگل کی دوپہر پاکستان پہنچے جہاں نور خان ائیربیس پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker