بین الاقوامی

چین بڑھتی ہوئی تیزترین معیشتوں میں سے ایک ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی حال ہی میں جاری کردہ "گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ 2024” کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں چین کی عالمی جدت طرازی کی درجہ بندی گزشتہ سال سے 1 درجہ بڑھ کر گیارہویں درجہ پر آ گئی ہے جو سر فہرست 30 میں سے درمیانی آمدنی والی واحد معیشت ہے۔

منگل کے روزچینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے سوال کے جواب میں کہا کہ "گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ” کے پہلی بار 2007 میں جاری ہونے کے بعد سے، چین کی درجہ بندیوں میں بہتری آتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کی رپورٹ کے مطابق چین گزشتہ 10 سالوں میں اختراعی قوت کے لحاظ سے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور چین وہ ملک بھی ہے جو سب سے زیادہ سر فہرست 100 سائنسی اور تکنیکی اختراعی کلسٹرز رکھتا ہے ۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ ہم نے 160 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی تعاون پر مشتمل تعلقات قائم کیے ہیں اور 118 بین الحکومتی سائنسی اور تکنیکی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے سازگار اختراعی ماحول اور بھرپور انسانی وسائل نے بھی زیادہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو چین میں آر اینڈ ڈی سینٹرز قائم کرنے کے لیے راغب کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker