بین الاقوامی

فلپائن ایسے کسی بھی عمل سے اجتناب کرے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے فلپائن کے سرکاری بحری جہاز کے چین کے دائرہ اختیار میں موجود آبی علاقوں میں خطرناک انداز میں سفر کر نے کے حوالے سے سوال پوچھا۔چینی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ فلپائن کے سرکاری بحری جہاز نے چین کے دائرہ اختیار میں موجود آبی علاقوں خطرناک انداز میں سفر کیا اور چینی ماہی گیروں کی کشتیوں سے ٹکرایا ۔ترجمان نے کہا فلپائن کے مذکورہ بالا اقدامات نے چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے اور چینی ماہی گیریوں کی کشتی اور ماہی گیروں کی حفاظت کو بھی اس سے شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں ۔ ماؤنینگ نے کہا کہ چین فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے علاقائی اقتدار اعلی اور سمندری حقوق اور مفادات کا حقیقی احترام کرے اور ایسے کسی بھی عمل سے اجتناب کرے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker