پاکستانتازہ ترین

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسلام آباد میں پاکستانی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ساحر لودھی ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی ۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین ایک متحد، مستحکم، خوشحال اور مضبوط پاکستان کی تعمیر میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک کی افواج باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور چین پاک دوستی اور باہمی فائدے مند تعاون کے لئے ٹھوس حمایت فراہم کرتی رہیں گی۔ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو گہرا کرنے، علاقائی ممالک کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو متحد کرنے اور دونوں ممالک اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لئے تیار ہے۔
پاکستانی عسکری قیادت نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت اور تعاون کیا ہے اور دونوں ممالک مضبوط سیاسی باہمی اعتماد رکھتے ہیں۔ پاکستانی فوج پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور دوطرفہ اور کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker